the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
المعھدالدینی العربی میں مولانا خواجہ شریف مولانا مفتی خلیل احمد کا خطاب
حیدرآباد۔6 ۔جنوری (راست) المعھد الدینی العربی کے جشن میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و سلم و جلسہ تقسیم اسناد و عطائے خلعت سے مولانا محمد خواجہ شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اﷲ علیہ و سلم سارے جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔ انسانوں کے لئے اﷲ نے آ پ ؐ کو رحمت کہا اور آپ ؐ کی ہر لمحہ امت کو ضرورت ہے ‘ مولانا قبول بادشاہ شطاری نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رحمتہ العا لمین ؐ کی آمد کے پر مسرت موقع پر جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد کرنا خوشیاں منانا ازروے شرع جائز و مستحسن ہے مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا کہ میلاد مصطفی پر خوشی کا اظہار حدود شرع میں رہتے ہوئے جائز ہے آیت میں رحمتہ العا لمین ہے عالمین جمع ہے عالم کی ‘ اس آیت میں حضور ؐ کی رحمت سارے عوالم پر شامل و کامل ہے ‘ مولانا عبدالمجید نظامی نے کہا کہ ہر مذہب میں انکے اپنے



خوشی و مسرت کے دن مقرر ہے جبکہ انکی خوشی دائمی نہیں ہے میلاد مصطفی کی خوشی دائمی ہے مولانا عبداﷲ قریشی الازھری نے خطبہ میلاد و بزبان عربی سنایا۔ اس موقع پر زائد از سو فارغین ثانویہ و حفظ قرآن مجید طلبہ و طالبات کے درمیان عطائے خلعت و تقسیم اسناد و انعامات بدست مہمان عطا کئے گئے ‘ کتاب خطبہ میلاد و صلواۃ الرسولؐ چارٹ و دیگر (4 ) کتب کی رسم اجرا بھی عمل میں آئی ناظم معہد حافظ محمد جواد صدیقی نے تعلیمی و مالی رپورٹ پیش کیا ‘ قبل ازیں مولانا محمد خواجہ شریف نے تاریخ معہد و خیر مقدمی کلمات پیش کئے ‘ مولانا محمد خواجہ محی الدین و مولانا حافظ سید نور الدین وہ دیگر اساتذہ نے مہمانوں کا استقبال کیا مولانا محمد آصف الدین استاذ الفقہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ‘ بانی المعہد کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ معتمد معہد مولوی محمد عبدالوہاب خان نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلبہ اساتذہ و سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.